جمعہ , 19 اپریل 2024

بھارتی شخص نے کورونا وائرس سے بچنے کےلیے سونے کا ماسک پہن لیا

پونا: اس سال کے اوائل میں کورونا وائرس نے پوری دنیا کے منہ پر حفاظتی ماسک پہنادیئے اور اب طرح طرح کے حیرت انگیز ماسک عام ہیں۔ ایسے میں ایک بھارتی شخص نے سونے کا ماسک بنایا ہے جس کی قیمت تین لاکھ بھارتی اور شاید چار لاکھ پاکستانی روپے کے برابر ہے۔بھارتی شہر پونا کے علاقے پمپری چنچ واڑ کے رہائشی شنکر کرادے اب جہاں بھی جاتے ہیں ان کے چہرے پر ایک سنہری ماسک ہوتا ہے جو مکمل طور پر سونے سے بنا ہے۔ اس پر سانس لینے کے لیے باریک سوراخ بھی بنائے گئے ہیں اور ڈور کی مدد سے چہرے پر لگایا گیا ہے۔

شنکرکرادے کئی دولت مندوں کی طرح سونا پہننے کے شوقین ہیں۔ ان کے گلے میں سونے کا ہار اور بازوؤں میں بھی سونے کے کڑے پہنے ہوتے ہیں۔ جبکہ ان کی تقریباً ہر انگلی میں قیمتی اور بھاری انگوٹھیاں بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ تاہم ماسک کے کی افادیت کے بارے میں خود شنکر بھی کوئی دعویٰ نہیں کرتے کیونکہ اس میں اگرچہ باریک سوراخ بنائے گئے ہیں لیکن کورونا وائرس ان میں سے باآسانی گزرسکتا ہے۔

سونے کا یہ ماسک بہت پتلا ہے اور شنکر کے مطابق انہیں سانس لینے میں کوئی دقت نہیں ہوتی۔ دوسری جانب بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 18 ہزار سے زائد ہے۔ صرف پونا شہر میں اب تک مریضوں کی تعداد 6 ہزار تک جاپہنچی ہے اور 275 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …