جمعرات , 25 اپریل 2024

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 2 روپے 89 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

اسلام آباد: حکومت نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 2 روپے 89 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت ای سی سی نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 2 روپے 89 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوگا اور نرخوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

اجلاس میں حساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے 3.72 ملین خاندانوں کو امداد دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے، پروگرام کے تحت 29.72 ارب روپے بارہ ہزار روپے فی کس کے حساب سے تقسیم کی جائیں گے، ای سی سی نے 37 لاکھ 25 ہزار درخواست دہندگان کیلئے 29.72 ارب روپے کی کیش ٹرانسفر کی منظوری دی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …