جمعہ , 19 اپریل 2024

مقاومتی تحریکوں کا عراق سے امریکا کو بھگانے کے لیے امریکی اتحاد پر راکٹ حملے

بغداد: آج علی الصبح بغداد کے بین الاقوامی ایئر پورٹ کے فوجی حصے پر ایک راکٹ داغا گیا ہے۔ابلاغ نیوز نے آئی آر آئی بی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ راکٹ بغداد ایر پورٹ کے اس حصے میں داغا گیا جہاں نام نہاد داعش کا مقابلہ کرنے کے امریکی اتحاد کے فوجی رہتے ہیں۔ ابھی تک راکٹ  داغے جانے کی تفصیلات اور ممکنہ طور پر جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

گزشتہ ہفتوں کے دوران  بغداد میں امریکی سفارتخانے اور اسی طرح التاجی اور البلد کے امریکہ کے فوجی اڈوں پر کئی راکٹ داغے گئے۔عراقی عوام اور عراق کی سیاسی اور مذہبی جماعتیں، عراق سے فوری طور پر امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کا انخلا چاہتی ہیں اور عراقی پارلیمنٹ  نے بھی عراق سے فوری طور پر امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کے انخلا سے متعلق قرار داد بھی متفقہ طور پر منظور کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …