جمعرات , 25 اپریل 2024

عرب حکمراں اپنی حکومتوں کی بقا کے لئے امریکہ کی غلامی کررہے ہیں؛ حماس

فلسطین کی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے رکن نے اعلان کیا ہے کہ مغربی پٹی کے بعض علاقوں کے اسرائیل کے ساتھ الحاق سے فلسطینی حکومت کا عملی طور پر خاتمہ ہوجائےگا۔ابلاغ نیوز نے القدس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے رکن موسی ابو مرزوق نے اعلان کیا ہے کہ مغربی پٹی کے بعض علاقوں کے اسرائیل کے ساتھ الحاق سے فلسطینی حکومت کا عملی طور پر خاتمہ ہوجائےگا۔  فلسطینی رہنما نے کہا کہ اسرائیل کے گھناؤنے منصوبہ کے نتیجے میں مغربی پٹی 7 جداگانہ علاقوں میں تقسیم ہوجائےگی۔

موسی ابومرزوق نے کہا کہ فلسطینی تنظیم حماس،  اسرائیل کی اس گھناؤنی سازش کا مقابلہ کرنے کے لئے بالکل آمادہ ہے ہم فتح تنظیم کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں ، حماس کا قومی مصالحت پر یقین ہے۔حماس کے رہنما نے کہا کہ اسرائیل کے اس گھناؤنے منصوبہ کے بعد اسلو معاہد ہ بھی ختم ہوجائے گا اور اس کی فلسطینیوں کے نزدیک کوئي حیثیت باقی نہیں رہےگی۔اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کا دم بھرنے والے عرب حکمراں فلسطینیوں کو اسرائیل کا غلام بنانا چاہتے۔فلسطینی عوام،  اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ ہر قسم کے مذاکرات کو مردود سمجھتے ہیں۔ اسرائیل کے ساتھ سیاسی اور سفارتی تعلقات برقرار کرنے والے عرب ممالک  امریکہ اور اسرائیل کے غلام ، مزدور اور نوکر ہیں اور وہ اپنی حکومتوں کو بچانے کے لئے امریکہ اور اسرائیل  کا ساتھ دے رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …