جمعہ , 19 اپریل 2024

شالیمار ایکسپریس کو بند کرنے کا فیصلہ

ریلوے انتظامیہ نے لاہور سے کراچی کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس کو مسافروں کی کم تعداد کے باعث بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، ٹرین 15 جولائی سے بند کردی جائے گی۔ترجمان ریلوے کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے شالیمار ٹرین بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن آج جاری کردیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق لاہور سے کراچی کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس پر لاک ڈاؤن کے بعد دوبارہ چلنے سے لے کر اب تک مسافروں کی تعداد بہت کم تھی جس کے باعث ریلوے کو اس ٹرین سے خسارے کا سامنا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …