جمعرات , 25 اپریل 2024

جونی بیئرسٹو اور معین ویسٹ انڈیز کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ کے لئے انگلینڈ ٹیم سے باہر

 انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ کے لئے وکٹ کیپر بلے باز جونی بیئرسٹو اور آل راونڈر معین علی کو ٹیم سے باہر کر دیا ہے۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 8 جولائی سے ساوتھمپٹن کے روز باو¿ل میں شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ کورونا وبا کے دوران لاک ڈاﺅن کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کا نشان ثابت ہوگا جبکہ اس کھیل کے پورے فارمیٹس کو کورونا وائرس وبا کی وجہ سے روک گیا تھا۔ انگلینڈ نے 13 رکنی سکواڈ کے ساتھ ساتھ نو کھلاڑیوں پر مشتمل ریزرو سکواڈ بھی نامزد کیا۔ انگلینڈ کی 13 رکنی ٹیم کی قیادت جو روٹ کی غیر موجودگی میں مایہ ناز آل راﺅنڈر بین سٹوکس کرینگے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیمز اینڈرسن، جوفرا آرچر، ڈومینک بیس، سٹورٹ براڈ، روری برنز، وکٹ کیپر جوس بٹلر ، زیک کرولی، جو ڈینلی، اولی پوپ، ڈوم سیبل، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

گزشتہ سال کی ایشز سیریز میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر جونی بیئرسٹو کو نیوزی لینڈ میں انگلینڈ کی ٹیسٹ اسائنمنٹ کے لئے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا، اس لئے کہ وہ اپنے ریڈ بال گیم کی کار کردگی کو بہتر بنانے پر کام کریں۔ انکی جگہ بین فوکس کو ریزرو کھلاڑیوں کی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ بین سٹوکس الیون کے لئے بین فوکس کو دستانے سونپ دیئے گئے تھے جس نے جوس بٹلر الیون سے تین روزہ انٹرا سکواڈ میچ میں وکٹ کیپنگ کی تھی۔ جونی بیئرسٹو نے تین روزہ انٹرا سکواڈ میچ میں بھی کوئی خاصں کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا، انہوں نے دونوں اننگزوں میں بالترتیب 11 اور 39 کے سکور کے ساتھ کھیل ختم کیا۔ معین علی کو بھی جونی بیئرسٹو کی طرح گزشتہ سال کی ایشز سیریز کے دوران لاتعلقی کا سامنا کرنا پڑا اور ایجبسٹن میں سیریز کے ابتدائی میچ میں مایوس کن کارکردگی پر دوسرے میچ کے لئے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

سیریز کے ابتدائی میچ میں معین نے 172 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ بہٹبگ میں دونوں اننگز میں بالترتیب 0 اور 4 رز بنائے تھے۔ مایوس کن کارکردگی کے بعد معین نے لمبے ترین فارمیٹ سے وقت نکالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ ، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے خلاف منسوخ سیریز کے دوروں کے لئے خود کو ٹیم میں انتخاب کے لئے دستیاب نہیں کیا تھا۔انجری کے سبب سری لنکا سیریز کے لئے سکواڈ کا حصہ نہ بننے والے انگلینڈ کا اوپننگ بلے باز روری برنز کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ جیمز اینڈرسن اور مارک ووڈ کی واپسی کے بعد سثام کورن کو ریزرو سکواڈ میں داخل کر لیا گیا ہے۔ وہ سری لنکا ٹیسٹ کے لئے سکواڈ کا حصہ تھے۔جیسا کہ پہلے ہی تصدیق ہوچکی ہے کہ بین سٹوکس جو روٹ کی غیر موجودگی میں انگلینڈ کی قیادت کریں گے۔ جو روٹ اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کے لئے اپنی اہلیہ کے ساتھ رہیں گے۔ وہ 16 جولائی سے مانچسٹر میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے انگلینڈ ٹیم کے ساتھ شامل ہونے سے پہلے سات دن کے لئے الگ تھلگ ہوں گے۔ٹیسٹ ریزرو سکواڈ میں جیمز بریسی، سیم کران، بین فوکس ، ڈین لارنس ، جیک لیچ ، ثاقب محمود ، کریگ اوورٹن ، اولی رابنسن اور اولی سٹون شامل ہیں.

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …