منگل , 23 اپریل 2024

نائجیریا ، دریا میں کشتی الٹنے سے 21 مسافر لاپتہ

مغربی افریقی ملک نائجیریا کے بینوئی دریا میں کشتی الٹنے سے 21 مسافر لاپتہ اور 2 کو بچا لیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بینوئی پولیس کی ترجمان کیتھرین انینی نے بتایا کہ یہ حادثہ گزشتہ روز بینوئی دریا میں اس وقت پیش آیا جب کشتی ریاست کے دارالحکومت مکروڈی جارہی تھی کہ اس دوران دریا کے وسط میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 21 مسافر لاپتہ ہو گئے جبکہ 2 افراد کو بچا لیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ کشتی میں 23 مسافر سوار تھے۔ انہوں نے بتایا کہ مسافروں کی شناخت مقامی چرچ کے ممبران کے طور پر ہوئی ہے جو حادثے کے وقت ایک کانفرنس میں شرکت کر رہے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …