جمعرات , 25 اپریل 2024

صومالیہ ، ریسٹورنٹ میں دھماکہ ،6 افراد ہلاک

صومالیہ میں ریسٹورنٹ اور بندرگاہ میں دہشتگردوں کے حملے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد ذخمی ہوگئے ۔ابلاغ نیوز نےبرطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دارالحکومت موغادیشو کی بندرگارہ کے قریب ایک خودکش حملہ بھی ہوا جس میں کم ازکم 7 افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گرد تنظیم ‘الشہاب’ نے دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔الشہاب کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ بیدوا میں ان کا نشانہ ٹیکس جمع کرنے والے عہدیدار اور فوجی تھے اور وہ ریسٹورنٹ میں ایک ملاقات کر رہے تھے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ حملے میں 2 فوجی بھی مارے گئے لیکن مقامی عہدیداروں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے افراد عام شہری تھے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ موغادیشو میں چیک پوائنٹ پر ایک گاڑی پر اشارے کے باوجود نہ رکنے پر اہلکاروں نے فائرنگ کی۔ان کا کہنا تھا کہ خودکش بمبار گاڑی چلارہا تھا اور بندرگاہ کے سامنے بنائی گئی چیک پوسٹ سے گاڑی کو ٹکرانا چاہتا تھا تاہم فائرنگ کرکے اس کو ہلاک کردیا گیا جبکہ گاڑی دھماکے سے اڑ گئیپولیس نے کہا کہ واقعے میں 2 پولیس اہلکار اور 5 راہگیر زخمی ہوگئے۔واضح رہے کہ دسمبر 2019 میں صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے مصروف علاقے میں ایک کار بم دھماکے میں 76 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …