بدھ , 24 اپریل 2024

وینزویلا اور ایران کے مابین تجارت کے فروع سے امریکا اور سعودی عرب پریشان

تہران: ایران اور وینزویلا دونوں امریکا کی طرف سے اقتصادی پابندیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ دوسری طرف ایران اور وینزویلا کے مابین تجارت کے فروغ میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ابلاغ نیوز کے مطابق ایران اور وینزویلا کے مابین تجارت میں تیزی کے ساتھ اضافے کو دیکھتے ہوئے امریکا بالخصوص سعودی عرب پریشانی کا شکار ہے سعودی ذرائع ابلاغ العربیہ نے ایران اور وینزویلا کے مابین فروغ پانے والے تجارتی سرگرمیوں پر پروپیگنڈہ شروع کر دیا العربیہ نے لکھا ہے کہ  پاسداران انقلاب تجارت، کاروبار اور دیگر سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ وینز ویلا میں منی لانڈرنگ کررہا ہے۔ اس طرح ایرانی پاسداران انقلاب کی ایران میں دست درازی اور مداخلت مسلسل گہری ہوتی جا رہی ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے لکھا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب اور میزائل پروگرام سےمربوط ایک بلاک نے اسپیئر پارٹس کے کاروبار کی شکل میں وینزویلا میں مداخلت شروع کی۔ وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو کے ایران کے ساتھ اتحاد نے پاسداران انقلاب کو وینزویلا میں اپنے پنجےگاڑنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ایران کی ایک تجارتی کمپنی وینزویلا میں ایمرجنسی فوڈ پروگرام کے شعبے میں کام کررہی ہے۔

یاد رہے امریکا پابندیوں اور دھمکیوں کے باوجود ایران نے وینزویلا کے لیے اکیس جون کو امدادی غذائی سامان کا ایک بحری جہاز وینزویلا پہنچایا تھا۔دوسری جانب کراکس میں متعین ایرانی سفیر حجۃ اللہ سلطانی نے ایران سے غذائی اشیا پہنچائے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب وینزویلا میں ایرانی سامان کا سپر مارکیٹ بنے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ایران کے اور وینزویلا کے درمیان تجازت کی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …