اتوار , 9 اگست 2020

سعودی عرب یمن میں منشیات پھیلا رہا ہے؛ یمنی وزارت داخلہ

یمن کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ابلاغ نیوز نے المسیرہ کا حوالہ دیتے ہوئے نقل کیا ہے کہ یمن کی وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالخالق العجری نے کہا ہے کہ منشیات کی ایک کھیپ پکڑی گئی جسے سعودی اتحاد نے یمن میں منتقل کیا تھا۔

یمن کی وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے اعلی حکام یمن میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں اور وہ بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کرتے ہیں۔

عبدالخالق العجری نے کل بروز پیر کہا کہ یمن میں 29 ٹن چرس ضبط کر کے القاعدہ  سے وابستہ 52 آلہ کاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

بھارتی وزیر اعظم نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے : اسد الدین اویسی

سری نگر: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا ہے …