جمعہ , 19 اپریل 2024

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 5 ہزار900 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونےکی قیمت 90 ہزار792 روپے تک پہنچ چکی ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 170 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 35 ہزار 202 پوائنٹس پر ہوا۔ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران ہی انڈیکس میں 260 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 35 ہزار 462 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔بعدازاں کاروبار کے اختتام پر  انڈیکس میں 170 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا  اور انڈیکس 35,373.35 کی سطح پر بند ہوا،آج کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 241,068,050 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 9,841,209,718 بنتی ہے۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 151 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی تھی۔جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ قرض کی منظوری ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز بورڈ اجلاس میں دی گئی۔ قرض کی رقم معاشی اصلاحات پر خرچ کی جائے گی۔قرض کی رقم کورونا پر قابو پانے کے لیے بھی خرچ کی جائے گی جبکہ 25 کروڑ ڈالرز انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن نے فراہم کیے۔اعلامیہ کے مطابق 25 کروڑ ڈالرز انٹرنیشنل بینک برائے ترقی و بحالی نے فراہم کیے ہیں۔ پاکستان کو یہ قرض آسان شرائط پر فراہم کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …