جمعرات , 25 اپریل 2024

اسلام آباد سے ٹورنٹو پہنچنے والا پی آئی اے کا پائلٹ پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گیا۔

اسلام آباد: اسلام آباد سے ٹورنٹو پہنچنے والا قومی ائر لائن (پی آئی اے) کا پائلٹ پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گیا۔ابلاغ نیوز نے ہم نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ فضائی میزبان پی آئی اے کی پرواز پی کے 781 سے ٹورنٹو پہنچا تھا اور ایمیگریشن ہونے کے بعد ہوٹل سے غائب ہو گیا۔کینیڈا کے اسٹیشن منیجر نے ائر پورٹ اتھارٹی کو پائلٹ کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دے دی جس کے بعد پی آئی اے انتظامیہ نے پائلٹ کی کینیڈا میں گمشدگی کا نوٹس لے لیا۔جنرل منیجر پی آئی اے کے مطابق پائلٹ کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ پی آئی اے انتظامیہ نے کینیڈین ایمیگریشن اتھارٹی کو بھی پائلٹ کی گمشدگی سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔

جی ایم فلائٹ سروسز نے کہا ہے کہ پائلٹ جنرل ڈکلئیریشن پر کینیڈا جاتے ہیں اور واپسی پر ایک بندے کی کمی پر کینیڈین امیگریشن کو اطلاع کرنا لازمی ہوتا ہے ہے۔گزشتہ ماہ بھی پاکستان ائیرلائن کا لاہور بیس سے تعلق رکھنے والا پائلٹ کینیڈا میں غائب ہو گیا تھا جسے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ مذکورہ پائلٹ کچھ عرصے بعد پاکستان واپس آیا تھا اور اس کے خلاف کارروائی کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ستمبر2018 میں بھی پی آئی اے کی ایک پائلٹ کینیڈا پہنچنے کے بعد پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گئی تھی۔ فریحہ نامی پائلٹ پی کے 789 سے ٹورنٹو روانہ ہوئی تھی اور ائر پورٹ پر ہی غائب ہو گئی تھی۔بعد میں لاپتہ ہونے والی پائلٹ فریحہ کے بارے میں معلوم ہوا تھا کہ وہ مختلف مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہی۔ انہوں نے پی آئی اے میں بی کام کی جعلی ڈگری جمع کرواکر نوکری حاصل کی تھی جب کہ سال 2014 میں انہیں جعلی ڈگری کی وجہ سے شوکاز نوٹس بھی جاری ہوا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …