جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکا کا ٹک ٹاک سمیت چینی سوشل میڈیا ایپس پر پابندی لگانے پر غور

امریکی اسٹیٹ سیکریٹری مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک سمیت چینی سوشل میڈیا ایپس پر پابندی لگانے پر غور کررہے ہیں۔ ابلاغ نیوز نے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی اسٹیٹ سیکریٹری مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک سمیت چینی سوشل میڈیا ایپس پر پابندی لگانے پر غور کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ٹک ٹاک نے ہانگ گانگ میں ایپ آپریشن روکنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی اسٹیٹ سیکریٹری مائیک پومپیو نے امریکی میڈیاکو انٹرویو میں کہا کہ ٹک ٹاک سمیت چینی سوشل میڈیا ایپس پر پابندی زیر غور ہے۔اس سے قبل امریکی حکام ٹک ٹاک کےصارفین کے ڈیٹا ہینڈلنگ سے متعلق تشویش کا اظہار کرچکے ہیں۔دوسری جانب ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ میں حالیہ واقعات کے بعد ایپ آپریشن روکنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ہانگ کانگ میں چین نے حال ہی میں نیا نیشنل سیکیورٹی ایکٹ نافذ کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کو 53 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، صہیونی مرکزی بینک

یروشلم:صہیونی مرکزی بینک نے طوفان الاقصی کے بعد ہونے والے معاشی نقصانات کے بارے میں …