ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران؛ آکسیجن ٹینکوں کی فلنگ کے دوران دھماکہ

تہران : تہران سے باہر ایک فیکٹری میں دھماکے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔ ابلاغ نیوز نے ایرانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تہران سے باہر ایک فیکٹری میں دھماکے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ایران کی اسلامی جمہوریہ نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق ، منگل کی صبح سویرے تہران کے باہر ایک فیکٹری میں دھماکا ہوا ، جس میں دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا باقرشہر میں واقع آکسیجن پلانٹ اور ایران کے دارالحکومت سے 23 کلومیٹر جنوب میں واقع صنعتی زون میں ہوا تھا ، مقامی منتظم امین بابائی نے بتایا کہ یہ دھماکہ "آکسیجن ٹینکوں کو بھرنے کے دوران کارکنوں کی غفلت کے باعث ہوا۔”بابی نے مزید کہا ، "دھماکا اتنا زوردار تھا کہ قریب ہی میں واقع فیکٹری کی دیواریں بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔مبینہ طور پر  یہ دھماکا مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بجے کے بعد ہوا ، فائر فائٹرز آگ لگنے کے فورا بعد ہی جائے وقوع پر پہنچے اور اسے قریبی فیکٹریوں میں پھیلنے سے روک دیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …