جمعرات , 18 اپریل 2024

امریکا میں کورونا وائرس کے خوفناک پھیلاو کے ذمہ دار ٹرمپ ہے؛گورنر نیویارک

واشنگٹن: نیویارک کے گورنر نے اپنی پریس کانفرنس میں کورونا وائرس کے مقابلے میں ٹرمپ کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے امریکی صدر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کورونا کا ہمنوا بننے کی کوشش نہ کریں۔ابلاغ نیوز نے سحر نیوز کا حوالہ دیتے لکھا ہے کہ نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو نے ٹرمپ پر وقت سے پہلے اقتصادی سرگرمیاں شروع کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کا یہ اقدام امریکی ریاستوں میں کورونا وائرس کے دوبارہ  زور پکڑنے  کا باعث بنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے مقابلے میں ٹرمپ کا اب تک کوئی بھی اقدام درست ثابت نہیں ہوا ہے اور وہ کورونا مہم کو ہلکے میں لے کر پورے امریکہ میں اس وائرس کے تیزی سے پھیلنے کا موجب بن رہے ہیں۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ میں اب تک تقریبا تیس لاکھ  افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بھی ایک لاکھ بتیس ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …