اتوار , 9 اگست 2020

چین کے آبی ڈیم میں بس گرنے سے 21 افراد ہلاک ہو گئے

بیجنگ: منگل کے روز جنوب مغربی چین کے صوبہ گوئیزو میں ایک عوامی بس سیدھے آبی ڈیم میں گر گئی جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔ابلاغ نیوز نے چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حادثہ دوپہر کے وقت پیش آیا ، جب اچانک بس کئی ٹریفک لینوں میں 90 ڈگری کے زوائے سے چلنے لگی اور پھر آبی ڈیم میں جا گری۔ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک طالب علم ہلاک جبکہ مزید تین زخمی ہوئے ہیں۔بس میں مسافروں کی کل تعداد معلوم نہیں ہے۔حادثے کی وجوہات کی تفتیش جاری ہے ، اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بھارتی وزیر اعظم نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے : اسد الدین اویسی

سری نگر: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا ہے …