بدھ , 24 اپریل 2024

بہت جلد سعودیہ اور اس کے اتحادی ممالک میں گھس کر حملے کریں گے؛یمنی فوج

صنعا: یمن کی تحریک انصار اللہ کے ایک رکن نے بتایا ہے کہ ہمارا ملک ڈرون اور میزائیل بنانے میں خودکفیل ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے۔ابلاغ نیوز نے المیادین ٹی وی چینل کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہتحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے کہا ہے کہ امریکا، استقامت کے محاذ سے مقابلے کے لیے دہشت گرد گروہوں کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکا القاعدہ اور دیگر دہشت گرد گروہوں کو، استقامتی تحریکوں کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن کے خلاف جارحیت شروع کی ہے اور یمن، صرف اپنا دفاع کر رہا ہے۔

یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے اسی طرح بتایا کہ بیلسٹک میزائیلوں اور ڈرونوں سیمت مختلف ہتھیاروں کی تیاری کا کام جاری ہے اور اس بات کے پیش نظر کہ یہ ہتھیار یمن کے اندر تیار ہو رہے ہیں، ان کی تعداد کے بارے میں کسی طرح کا کوئي اندیشہ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جو پیشرفت ہوئي ہے اس کو مدنظر رکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ ملک اس میدان میں خودکفیل ہونے کے قریب ہے۔

یمن کی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے بھی منگل کے روز کہا کہ مل کی فوجی صورتحال پہلے کی نسبت بہت بہتر ہو چکی ہے اور یمن کی فوج دشمن کو لگاتار چونکاتی رہے گي۔ انھوں نے سعودی اتحاد کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ یمن کے خلاف معاشی جنگ کے بہت برے نتائج سامنے آئيں گے اور شاید اس جنگ کی آگ، عنقریب ہی جارح ملکوں کے اندر تک پہنچ جائے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …