بدھ , 24 اپریل 2024

ڈبلیو ایچ او نے ہوا کے ذریعے کورونا وائرس منتقل ہونے کے ثبوت کو تسلیم کر لیے۔

عالمی ادارہ صحت نے منگل کو ناول کورونا وائرس کے  ہوا میں موجودگی کے "ابھرتے ہوئے ثبوت” کو تسلیم کیا ہے اس کے بعد سائنس دانوں کے ایک گروپ نے عالمی ادارہ پر زور دیا کہ وہ ہوا میں موجود کورونا وائرس سے انسانوں کو بچانے کی تدابیر بتائیں۔

ابلاغ نیوز نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ڈبلیو ایچ او میں COVID-19 وبائی امراض کی تکنیکی ماہر ، ماریا وان کیرخوف نے ایک نیوز بریفنگ میں بتایا ، "ہم COVID-19 کو منتقل کرنے کے طریقوں میں سے ایک طریقہ کار پر بات کر رہے ہیں اور وہ ہے ہوا کے ذریعے سے ایک جگہ سے دوسری جگہ کورونا وائر سکا منتقل ہونا۔

ڈبلیو ایچ او نے پہلے کہا تھا کہ COVID-19 جوکہ تنفس کی بیماری کا سبب بننے والا وائرس ہے اور یہ بنیادی طور پر ایک متاثرہ شخص کے ناک اور منہ سے نکالی جانے والی چھوٹی بوندوں کے ذریعے پھیلتا ہے جو تیزی سے زمین پر گر کر ختم ہو جاتا ہے۔

اُدھر جنیوا نواز ذرائع کلینکل انفکشن ڈیسسز نے ایک خطہ بپلش کیا ہے جس میں 32 ممالک کے 239 سائنسدانوں نے اس بات کا ثبوت پیش کیا کہ کسی متاثرہ شخص کے ناک اور منہ سے نکلی والی چھوٹی بوندے ہوا میں موجود ہوتی ہے اور متاثرہ شخص کے قریب موجود شخص اس سے متاثر ہوتا ہے۔چونکہ سانس کے ذریعے خارج ہونے والی یہ بوندیں فضا میں ٹہل سکتے ہیں ، اس لئے اس گروپ کے سائنسدان ڈبلیو ایچ او پر زور دے رہے تھے کہ وہ اس کی رہنمائی کو اپ ڈیٹ کرے۔

یونیورسٹی آف کولوراڈو کے کیمسٹ جوس جیمنیز جنہوں نے ان ڈاکٹروں کے ساتھ اتفاق کیا ہے نے کہا ہے کہ ، "ہم چاہتے ہیں کہ ڈبلیو ایچ او ان شواہد کو تسلیم کریں۔”“یہ یقینی طور پر ڈبلیو ایچ او پر حملہ نہیں ہے۔ یہ ایک سائنسی بحث ہے ، لیکن ہم نے محسوس کیا کہ ہمیں عوامی سطح پر جانے کی ضرورت ہے کیونکہ وہ ان سے بہت سی گفتگو کے بعد ثبوت سننے سے انکار کر رہے تھے۔

جنیوا میں منگل کی بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ، انفیکشن کی روک تھام اور کنٹرول کے لئے ڈبلیو ایچ او کے تکنیکی رہنما ، بینیڈا الیگرانزی نے کہا کہ کورونیوائرس میں ہوا سے ہونے والی ترسیل کے ثبوت سامنے آئے ہیں ، لیکن پہلے یہ قطعی نہیں تھا۔

انہوں نے کہا سائنسدانوں کی جانب سے عوامی اجتماعات، بند کمرے ، دو انسانوں کا ساتھ ساتھ رہنا اور دیگر ایسی وجوہات ہے جن سے یہ ممکن ہے کہ کورونا وائرس پھیلے گا ان ثبوتوں کو مسترد نہیں کیا جا سکتاتاہم ، شواہد اکٹھے کرنے اور ان کی ترجمانی کرنے کی ضرورت ہے اور ہم اس کی حمایت کرتے رہتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ہاتھ سے کھانے کے فوائد اور نقصانات

اسلام آباد:اگرچہ لوگ جانتے ہیں کہ کھانے کے لیے ہاتھ کا استعمال چمچوں یا کانٹوں …