منگل , 23 اپریل 2024

صوابی میں اشتہاری ملزمان سے مقابلے میں ڈی ایس پی شہید

صوابی اشتہاری ملزمان سے مقابلے میں ڈپٹی سپرٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) علامہ اقبال شہید اور دو اہلکار زخمی ہو گئے جب کہ ایک ملزم بھی مارا گیا۔ابلاغ نیوز کے مطابقڈی پی او صوابی عمران شاہد کے مطابق علاقہ کالوخان میں اشتہاری ملزمان کے ٹھکانوں پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ڈی ایس پی علامہ اقبال شہید ہوگئے جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم نصیر ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کئی کیسز میں مطلوب تھا مارا گیا جب کہ اس ایک ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔پولیس نے ملزم کی گرفتاری کےلیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔علاقہ رزڑ کے شہید ڈی ایس پی علامہ اقبال کا تعلق چارسدہ کے علاقے شبقدر سے تھا۔ ڈی ایس پی علامہ اقبال یکم فروری 2020 کو ڈی ایس پی رزڑ تعینات ہوئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …