بدھ , 24 اپریل 2024

ترکی، لیبیا سے ممکنہ جنگ کی تیاری شروع کر رہا ہے۔ ترک میڈیا

انقرہ: ترک بحریہ نے اعلان کیا کہ وہ آنے والے عرصے میں لیبیا کے ساحل سے بڑے پیمانے پر بحری مشقیں کرے گی۔ابلاغ نیوز نے ترک میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترک بحریہ کے ان متوقع مشقوں کو "نفٹیکس” کہا جائے گا ، اور یہ لیبیا کے ساحل سے 3 مختلف علاقوں میں واقع ہوگی ، اور ہر ایک مشق کا خاص نام ہوگا وہ نام یہ ہیں "بارباروس” ، "ٹارگوٹ رئیس” ہے۔ اور "چاکا بے”۔
مزید برآں ، ترکی میں مقیم یانی سفاک اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ یہ مشقیں جلد ہی انجام پائیں گے ، اور یہ مشقیں حالیہ عرصے میں لیبیا کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی اور کسی ممکنہ جنگ کو سامنے رکھ کر کی جا رہی ہے اس کے علاوہ  بحیرہ روم کے مشرقی علاقے میں کسی جنگ کی توقع کو مد نظر رکھا جا رہا ہے۔ ادھر یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ترکی کی بحری مشقیں 17 جنگی طیاروں اور 8 بحری جہازوں کی شراکت سے بین الاقوامی پانیوں میں ہوں گی ، تاکہ "ترکی کی فضائی اور سمندری راستے پر اس خطے پر قابض ہونے کی صلاحیت کو ثابت کیا جاسکے۔”

واضح رہے وزیر دفاع ہولوسی آقار کے ہمراہ ، ترک بحری افواج کے کمانڈر ایڈمرل عدنان اوزبل کے لیبیا کے دارالحکومت  طرابلس کے دورے کے چند روز بعد ان مشقوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ترکی کے وزیر دفاع کے لیبیا کے دورے کے موقع پر ، لیبیا کی قومی فوج (ایل این اے) نے 2 جولائی بروز جمعرات کی شب الوطیہ ایئربیس پر ایک طاقتور حملہ کیا۔ایل این اے کے اس حملے کے نتیجے میں ، طرابلس کے مغرب میں الوطیہ میں نو تعینات ترکی کا فضائی دفاعی نظام تباہ کردیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …