ہفتہ , 20 اپریل 2024

بیروت: امریکی کمانڈر کی لبنان آمد پر لبنانی عوام کا احتجاج

بیروت: امریکی فوج کے وسطی خطے کے کمانڈر کے دورہ کے خلاف بدھ کے روز ، رافیک حریری بین الاقوامی ہوائی اڈے کے داخلی پر لبنان کی عوام نے زبردست احتجاج کیا۔ابلاغ نیوز نے المصدر نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ
مظاہرین نے امریکی فوج کے سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر کی لبنان آمد پر احتجاج کرتے ہوئے سٹرکیں بلاک کر دی۔
مظاہرین نے حزب اللہ اور لبنانی کمیونسٹ پارٹی سمیت لبنان کے متعدد گروپوں کی حمایت میں جھنڈے اور بینرز لہرائے۔
رفیق حریری بین الاقوامی ہوائی اڈے پر یہ تازہ احتجاج ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی معاشی پابندیوں کی وجہ سے لبنان کو ایک معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑا ہے جس نے نہ صرف ملک کی کرنسی بلکہ توانائی کے شعبے کو بھی متاثر کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …