ہفتہ , 20 اپریل 2024

کابل: پولیس موبائل کے قریب دھماکا

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ابلاغ نیوز نے افغان میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے آج صبح کابل کے علاقے گولائے جمہوریت میں دھماکا کیا گیا جس میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔دھماکے کی زد میں آنے والی گاڑی میں 2 پولیس اہلکار موجود تھے جو محفوظ رہے۔

پولیس اہلکاروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے سڑک کے کنارے نصب بم کے دھماکے سے پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔کابل میں ہونے والے اس بم دھماکے کی ذمے داری ابھی تک کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …