ہفتہ , 20 اپریل 2024

اقوام متحدہ کی رپوٹ میں شہید قاسم سلمانی پر حملے کی مذمت پر امریکا ناراض

واشنگٹن: سردار اسلام شہید قاسم سلیمانی کے قتل کے بارے میں اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ پر امریکہ چراغ پا ہو اٹھا۔ابلاغ نیوز نے فارس فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگان اورٹیگس نے اقوام متحدہ کی رپورٹ پر برہمی دکھاتے ہوئے اسے فکری تباہی سے تعبیر کیا۔منگل کے روز اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر ایگنِس کیلامارڈ نے امریکہ کے فوجی دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید قاسم سلیمانی کے قتل کو عالمی قوانین کے خلاف قرار دیا تھا۔

یاد رہے کہ امریکہ کی دہشتگرد فوج نے تین جنوری کو بغداد ایئرپورٹ کے باہر جنرل قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس اور ان کے چند ساتھیوں پر دہشتگردانہ حملہ کر کے انھیں شہید کردیا تھا۔ شہید جنرل قاسم سلیمانی عراقی حکومت کی سرکاری دعوت پر بغداد پہنچے تھے۔امریکی وزارت جنگ پینٹاگون کے اعتراف کے مطابق اس حملے کا حکم امریکی صدر ٹرمپ نے دیا تھا۔ عالمی سطح پر امریکہ کے اس دہشتگردانہ حملے کی بڑے پیمانے پر کی مذمت کی گئی اور اسے انسانی حقوق اور بین الاقوامی ضابطوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …