جمعہ , 19 اپریل 2024

بھارت کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں بڑی حد تک اضافہ؛ تعداد 21 ہزار 144 ہوگئی

بھارت کورونا وائرس سے 21 ہزار 144 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 69 ہزار 52 ہو گئی۔ابلاغ نیوز نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافےکے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے، جہاں کورونا سے 21 ہزار 144 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 69 ہزار 52 ہو گئی۔ بھارت میں کورونا وائرس سے متعلق صورت حال بگڑ رہی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر بھارت میں ہزاروں کیسز سامنے آرہے ہیں جبکہ بیماری کی وجہ سے اموات میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔گزشتہ روز بھارت میں سب سے زیادہ ریکارڈ 25 ہزار 530 کورونا کے مریض سامنے آئے۔ جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران 493 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …