جمعرات , 25 اپریل 2024

بھارتی فوج خفیہ معلومات کے ظاہر ہونے خوف سے 89 موبائل ایپس ڈیلیٹ کر دیئے

بھارتی فوج نے خفیہ معلومات اور راز افشا ہونے کے خوف سے اپنے فوجیوں کو فیس بُک سمیت 89 موبائل ایپس ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ابلاغ نیوز نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی فوج نے خفیہ معلومات اور راز افشا ہونے کے خوف سے اپنے فوجیوں کو فیس بُک سمیت 89 موبائل ایپس ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ بھارتی فوجیوں کو جو موبائل ایپس حذف کرنے کا کہا گیا ہے ان میں فیس بک، ٹک ٹاک، ٹروکالر اور انسٹاگرام شامل ہیں۔اس کے علاوہ فوجیوں کو ڈیلی ہنٹ سمیت متعدد نیوز ایپس کو بھی ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …