ہفتہ , 20 اپریل 2024

مقبوضہ کشمیرمیں فائرنگ سے بی جے پی رہنما اپنے والد اور بھائی کے ہمراہ ہلاک

ہندوستان کے زیرانتظام شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں مسلح افراد نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ضلعی صدر، ان کے والد اور بھائی کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ابلاغ نیوز نے ہندوستانی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہندوستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے بانڈی پورہ میں بدھ کی شام مسلح افراد کے ایک بڑے حملے میں بی جے پی لیڈر شیخ وسیم باری اپنے بھائی عمر باری اور والد شیر احمد سمیت ہلاک ہو گئے۔

شیخ وسیم باری اپنے والد اور بھائی عمر بشیر کے ساتھ گھر کے باہر کھڑے تھے جب ان پر مسلح افراد نے نزدیک سے گولیاں چلائیں۔ تینوں کو اگرچہ شدید زخمی حالت میں ضلع اسپتال پہنچایا گیا تاہم اسپتال انتظامیہ کے مطابق تینوں اسپتال پہنچنے سے قبل ہی فوت ہو چکے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ شیخ وسیم باری کو کچھ عرصہ قبل ہی پارٹی نے پورے کشمیر کے لئے محکمہ تربیت کا انچارج مقرر کیا تھا اور ان کے والد کے علاوہ ان کے بھائی عمر بشیر کو بھی پارٹی میں شامل کیا گیا تھا۔ دریں اثنا ان کی سیکیورٹی پر معمور 10 پولیس اہلکاروں کو غفلت برتنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔اُدھر اس حملے کے بعد بانڈی پورہ میں دہشت پھیل گئی ہے اور پورے علاقے میں بھاری تعداد میں حفاظتی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …