جمعرات , 25 اپریل 2024

گلگت بلتستان میں انتخابات 28 اکتوبر تک ملتوی ہوگئے

گلگت:گلگت بلتستان میں انتخابات 28اکتوبر تک ہو گئے ہے۔ ابلاغ نیوز کے مطابق  چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی جانب سے آج ایک آل پارٹیز اجلاس بلایا گیا  جس پاکستان تحریک انصاف ، مسلم لیگ ن، پی پی پی سمیت ۱۹ سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے کی شرکت ۔ اجلاس میں پاکستان تحریک کی نمائیندگی صوبائی صدر جسٹس (ر) سید جعفر شاہ اور صوبائی نائب صدر عبید اللہ بیگ نے کی ۔ اس موقع پر چیف الکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے تمام اراکین کو ان تمام وجوہات سے آگاہ کیا جس کی وجہ الیکشن کا ۱۸اگست کو انعقاد ممکن نہیں۔انکا کہنا تھا کہ الیکشن عملے کی تیاری بشمول نئی ووٹرزلسٹ کو اپڈیٹ کرنے کیلئے مزید وقت درکار ہے ۔اجلاس میں تمام پارٹیز سے مشاورت کے بعد الیکشن کیلئے  28 اکتوبر کو منعقد کرانے پراتفاق کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …