جمعہ , 19 اپریل 2024

عراق نے ترکی کے حملوں کا جواب دینے کا اعلان کردیا

بغداد: عراقی وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز یہ اعلان کیا ہے کہ کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے خلاف فوجی کارروائیوں کے سلسلے میں عراق اور ترکی کے مابین کوئی ہم آہنگی نہیں ہے اگر ترکی کی جانب سے یہ حملوں کا سلسلہ جاری رہا تو اس کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ابلاغ نیوز نے المصدر نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہعراقی وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان احمد الصاف نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ ہم ترکی کی طرف سے اشتعال انگیز یکطرفہ فوجی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ان کو مسترد کرتے ہیں۔ عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ترکی کی جانب سے عراق کی سرحدی خلاف ورزی دنوں ممالک کے درمیان کشیدگی کا باعث بن سکتی ہے جو خطے کے حق میں بہتر نہیں ہے۔لہذا ہم اس پر زور دیتے ہیں عالمی برادری عراق کی اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے حق کی حمایت میں اپنا کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ "بین الاقوامی قوانین عراق کو ردعمل کے حق کی ضمانت دیتے ہیں ، اور سلامتی کونسل ، عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کا سہارا لینے کے ساتھ ساتھ ایسے تجارتی تبادلے پر بھی انحصار کرتے ہیں جو ترکی کے حق میں سالانہ 16 بلین ڈالر سے تجاوز کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ، "یہ سب وزارت خارجہ کے سامنے طاقت اور اختیارات کے ذرائع ہیں ، لیکن ہم توازن ، دائرہ خودمختاری کے احترام اور استحکام کے دائرے میں اچھی ہم آہنگی کے اصولوں اور ان کے مفادات کے تحفظ پر بھروسہ کررہے ہیں تاہم ترکی کے حملوں کا جواب دینے کے لیے ہمارے پاس پاور کارڈز موجود ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …