جمعہ , 19 اپریل 2024

ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کی شام کے صدر سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے شام کے صدر بشار اسد کے ساتھ ملاقات میں ایران اور شام کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ،شام کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ابلاغ نیوز نے مہر نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری شام کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے شام کے صدر بشار اسد کے ساتھ ملاقات میں ایران اور شام کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ،شام کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

میجر جنرل باقری نے کہا کہ ایران اور شام دونوں کے درمیان قریبی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک خطے میں غیر علاقائی ممالک کی مداخلت کے خلاف ہیں۔ شام کے صدر بشار اسد نے ایران اور شام کے وفود کے درمیان ملاقاتوں اور معاہدوں کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی دونوں ممالک کی مشترکہ پالیسیوں کے نتیجے میں سامنے آئی ہے اور دشمن کو تہران اور دمشق کے مفادات کو خظرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائےگی

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …