ہفتہ , 20 اپریل 2024

سیئول کے اچانک لاپتہ ہونے والے میئر کی لاش برآمد

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول کے گذشتہ روز سے لاپتہ میئر پارک وان سون کی لاش پولیس کو مل گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیئول کے آنجہانی میئر کی بیٹی نے گذشتہ روز پولیس کو اپنے والد کی گمشدگی کی اطلاع دی تھی۔پارک وان سون کی لاش سیئول کے شمالی علاقے میں اس جگہ سے ملی ہے جہاں ان کے موبائل کے سگنل ان کی تلاش کے دوران آخری بار دیکھے گئے تھے۔

پولیس کی جانب سے فوری طور پر پارک وان سون کی موت کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق پارک وان سون نے آخری بار گھر سے روانہ ہونے سے قبل ایک پیغام چھوڑا تھا جس میں خطرے کی نشاندہی کی گئی تھی۔یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ پارک وان سون کے لاپتہ ہونے سے چند گھنٹے قبل ہی ان کی ایک خاتون ملازمہ نے ان پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا تاہم فی الحال اس حوالے سے کوئی ثبوت نہیں کہ اس واقعے کا تعلق میئرکی موت سے ہے۔

پولیس گذشتہ روز میئر کی گمشدگی کے بعد سے ہی معاملے کی تحقیقات میں لگی ہوئی ہے۔پارک وان سون 2011ء میں پہلی بار اور گذشتہ سال جون میں تیسری اور آخری مدت کے لیے سیئول کے میئر منتخب ہوئے تھے جب کہ 2022ء کے صدارتی الیکشن میں بھی انہیں ایک مضبوط امیدوار کے طور پر دیکھا جارہا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …