جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکا اور بھارت میں کورونا مریضوں میں ریکارڈ اضافہ

امریکا اور بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں پہلی مرتبہ یومیہ مریضوں کی تعداد 65 ہزار551 ہو گئی، جبکہ بھارت میں ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ 26 ہزار 506 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔بھارتی ریاست یوپی میں کورونا کے کیسز بڑھنے پر دوبارہ 3 روز کے لاک ڈاؤن کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 35 ہزار 822 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 32 لاکھ 19 ہزار 999 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 16 لاکھ 57 ہزار 749 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 645 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 14 لاکھ 26 ہزار 428 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے، جہاں کورونا سے 21 ہزار 623 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 94 ہزار 842 ہو گئی ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کے 2 لاکھ 77 ہزار 925 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 8 ہزار 944 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 لاکھ 96 ہزار 48 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 23 لاکھ 93 ہزار 533 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 57 ہزار 494 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 46 لاکھ 11 ہزار 54 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 58 ہزار 647 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 72 لاکھ 24 ہزار 985 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …