جمعہ , 19 اپریل 2024

دنیا میں کورونا کیسز 12393533، اموات 557494

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 23 لاکھ 93 ہزار 533 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 57 ہزار 494 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 46 لاکھ 11 ہزار 54 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 58 ہزار 647 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 72 لاکھ 24 ہزار 985 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 35 ہزار 822 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 32 لاکھ 19 ہزار 999 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 16 لاکھ 57 ہزار 749 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 645 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 14 لاکھ 26 ہزار 428 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 17 لاکھ 59 ہزار 103 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 69 ہزار 254 زندگیاں نگل چکا ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافےکے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے، جہاں کورونا سے 21 ہزار 623 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 94 ہزار 842 ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 10 ہزار 843 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 7 ہزار 301 ہو چکی ہے۔

پیرو میں کورونا کے باعث 11 ہزار 314 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 3 لاکھ 16 ہزار 448 رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 682 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 3 لاکھ 6 ہزار 216 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 3 لاکھ 136 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 401 ہو گئیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار 602 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار 621 ہو چکی ہے۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 33 ہزار 526 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 2 لاکھ 82 ہزار 283 ہو گئے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 12 ہزار 305 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 50 ہزار 458 ہو گئے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 926 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 42 ہزار 363 رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 2 ہزار 100 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 23 ہزار 327 تک جا پہنچی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 585 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث پاکستان مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 11 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار 599 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 58 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 89 ہزار 449 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 375 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 1 لاکھ 49 ہزار 92 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ڈائری لکھنے سے ذہنی و مدافعتی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

لندن:کمپیوٹرائزڈ اور اسمارٹ موبائل فون کے دور میں اب اگرچہ ڈائریز لکھنے کا رجحان کم …