جمعرات , 25 اپریل 2024

چیئرمین سینیٹ کا انٹرنیشنل پارلیمنٹری یونین کے صدرکا الیکشن لڑنے کا اعلان

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے انٹرنیشنل پارلیمنٹری یونین (آئی پی یو) کے صدرکا الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔انٹرنیشنل پارلیمنٹری یونین کے صدر کاانتخاب رواں برس دسمبر میں ہوگا جس میں 179ممبر ممالک حصہ لیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو نامزد کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے قانون سازی اور پارلیمانی امور سمیت  انٹرنیشنل پارلیمانی یونین کے انتخاب سے متعلق تبادلہ خیال کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …