ہفتہ , 20 اپریل 2024

چین کے ساتھ تعلقات سے سخت نقصان پہنچا ہے، امریکی صدر

واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ نے چین سے متعلق اپنی گفتگو میں کہا ہے کہ فی الحال چین سے تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر بات کا نہیں سوچ رہے۔ابلاغ نیوز نے اے آر وائی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے کے بعد سے چین، ایران و دیگر ممالک سے مسلسل تنازعات چل رہے ہیں، چین سے جاری تجارتی تنازعے کے حوالے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان کرونا ودیگر امور پر تنازع چل رہا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ تعلقات کو سخت نقصان پہنچا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر مہلک ترین کرونا وائرس سے متعلق چین کو قصور وار تہراٹے ہوئے کہا کہ چینی حکام کوویڈ 19 کی جان لیوا وبا کو روک کر دنیا کو تباہی سے بچا سکتے تھے لیکن انہوں نے اسے نہیں روکا۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ چینی صدر کی بہت عزت کرتا ہوں، موجودہ صورتحال میں چین کو ہماری مدد کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا تھا کہ میں درست وقت پر یورپ اور چین کے سفر پر پابندی عائد کی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …