جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکہ شام کے ایندھن کی اسمگلنگ جاری رکھے ہوئے ہے

امریکی قابض افواج نے شام کے ایندھن کے ایک اور بیچ کو شام کے آئل فیلڈز سے اسمگل کیا ہے۔ابلاغ نیوز نے مہر خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی قابض فورسز نے شام کے الجزیرہ کے مقبوضہ علاقوں سے عراق کو ایندھن سے بھرا قافلہ اسمگل کیا۔یاروبیہ کے مقامی ذرائع نے صنعاء کو بتایا کہ جمعہ کی شام، شام سے عراق کو امریکی قابض فوج نے ایندھن کے ٹینکر ٹرک اور متعدد ٹرک سمیت 35 گاڑیاں روانہ کی ہے۔یاد رہے یکم جولائی کو صنعا کی ایک اور رپورٹ کے مطابق امریکی افواج نے 30 ٹرکوں کے ذریعہ شامی ایندھن کا ایک اور دستہ اسمگل کیا تھا۔دسمبر 2019 میں ، امریکی فوج نے بکتر بند گاڑیاں ، پک اپ ، بھاری تعمیراتی سازو سامان اور لگ بھگ 150 رگوں کو علاقے میں وسیع پیمانے پر مذمت کے باوجود تعینات کیے تھے جو کسی دوسرے ملک میں ڈکیتی کے مترادف ہے۔شام سے تیل اسمگل کرنے کی وارداتیں اکتوبر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یہ بیان دینے کے بعد عمل میں آئی ہے کہ امریکی فوجی شام میں تیل کی اوئل فلیڈز کو "محفوظ” رکھنے کے لئے رہیں گے۔ادھر دمشق نے شام کے تیل کے شعبوں پر قبضہ کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے کی شدید مخالفت کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …