جمعہ , 19 اپریل 2024

109 سالہ ایرانی نے کورونا کو شکست دی

ایران میں 109 برس کا سن رسیدہ شخص کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد مکمل طور پر صحتیاب ہو گیا۔ایران کے شہر کرمانشاہ میں کورونا میں مبتلا ہونے والے 109 سال کے شخص بالاخر جمعہ کے روز کورونا کو مغلوب کرنے میں کامیاب ہوا اور اسپتال سے ڈسچارج ہو کر خوشی خوشی اپنے گھر لوٹ آیا۔ایران میں اب تک 90 سال سے زائد عمر کے کئی سن رسیدہ افراد کورونا کو شکست دے کر صحت یاب ہو چکے ہیں۔ایران کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق ملک میں اب تک 2 لاکھ 52 ہزار720 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے کہ جن میں سے اب تک 2 لاکھ 15 ہزار 15افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 26 لاکھ 31 ہزار 67 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 62 ہزار 889 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 47 لاکھ 1 ہزار 687 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 58 ہزار 697 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 73 لاکھ 66 ہزار 491 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …