منگل , 23 اپریل 2024

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ابلاغ نیوز کے مطابقاجمل وزیر کوعہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا جبکہ محکمہ اطلاعات کی وزرات کامران بنگش کے حوالے کردی گئی۔ کامران بنگش کے پاس بلدیات کا قلمدان بھی ہے۔نمائندہ ہم نیوز کے مطابق اجمل وزیر پر مختلف الزامات لگائے گئے ہیں جن کی وہ تردید کر چکے ہیں تاہم ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور تحریک انصاف کے رہنما ان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے۔

اجمل وزیر مشیر برائے قبائلی اضلاع کی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے انہیں صرف مشیر اطلاعات کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 3 مارچ 2020 کو وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی کو ان کے عہدے سے ہٹا کر اجمل وزیر کو یہ قلمدان سونپا گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …