بدھ , 24 اپریل 2024

لندن میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ

نسل پرستی کے مخالفین نے ایک بار پھر لندن میں امریکی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔برطانیہ کے شہریوں نے آج بروز ہفتہ ایک بار پھر لندن میں امریکی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ابلاغ نیوز نے برطانوی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی شہری ہر روز سنیچر کے دن نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کرتے ہیں۔ابلاغ آج کا احتجاج مظاہرہ ایسے میں ہوا کہ جب برطانوی حکومت نے نسل پرستی کے خلاف مظاہرے کو روکنے کیلئے سخت حفاظتی اقدامات کئے تھے۔

واضح رہے کہ سفید فام پولیس افسر ڈریک شوون نے پچیس مئی کو نو منٹ تک اپنے گھٹنے سے گردن دبا کر ایک سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئیڈ کو قتل کر دیا تھا۔ سفید فام پولیس افسر کے اس وحشیانہ اقدام کے خلاف پورے امریکہ میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور جگہ جگہ پولیس کی نسل پرستی کے خلاف مظاہرے کیے  گئے۔ ملک گیر احتجاج میں شدت کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو بارہا تشدد کا حامی، بلوائی اور دہشت گرد قرار دیا ۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …