جمعہ , 19 اپریل 2024

احتجاج اور مذمت کے باوجود ترک فوج کی شمالی عراق میں بمباری جاری

گذشتہ ماہ کے وسط میں ترکی کی طرف سےشمالی عراق میں کرد باغیوں کے خلاف شروع کیے گئے فوجی آپریشن کی بغداد حکومت کی جانب سے شدید مذمت کے باوجود انقرہ نے عراق میں بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ابلاغ نیوز نے عالمی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہگذشتہ ہفتے عراقی وزارت خارجہ نے بغداد میں متعین ترک سفیر کو طلب کر کے شمالی عراق میں ترک فوج کی کارروائی کی شدید مذمت کی تھی۔عراق کے احتجاج کےباوجود ترک فوج نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب عراق کی شمالی دھوک گورنری میں فضائی اور زمینی حملے کیے۔ ان حملوں میں دو دیہاتوں برواری بالا اور باتیفا کو نشانہ بنایا گیا۔جمعہ کے روز ترک کمانڈوز ہیلی کاپٹروں کی مدد سے زاخو کے نواحی علاقے درکار کے جبل شاقول میں پہنچایا گیا تھا۔

گذشتہ ہفتے عراق کی درکار گورنری کے ڈائریکٹر زیر فان موسیٰ نےانکشاف کیا تھا کہ ہیلی کاپٹر سے اتارے گئے ترک کمانڈوز شاقول پہاڑی علاقے میں داخل ہوئے۔ ان کی پہاڑ پر چڑھائی کے دوران دو ترک ہیلی کاپٹروں نے ان کی نگرانی اور حفاظت کی تھی۔انہوں نے بتایا کہ ترک افواج نے جبل شاقول اور اطراف کے علاقوں میں کم سے کم 45 چیک پوسٹیں قائم کر رکھی ہیں حالانکہ کرد باغی یہاں سے کافی فاصلے پر ہیں۔ وہ غاروں اور چھوٹے چھوٹے آبادی والے علاقوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ ترک فوج نے 15 جون کو شمالی عراق میں کردوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا تھا۔ ترک فوج زاخو میں باتیفا کے علاقے میں داخل ہوئی۔ اس کی لمبائی 45 سے 50 کلومیٹر اور گہرائی میں 15 سے 30 کلومیٹر ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …