ہفتہ , 20 اپریل 2024

جلد ہی ہمارے میزائل 100 کلومیٹر کی حد تک پہنچ جائیں گے؛ ایرانی فضائیہ کا بیان

ایرانی فضائیہ نے اتوار کے روز اعلان کیا تھا کہ اس کے میزائلوں کی حد 8 کلومیٹر تک پہنچ چکی ہے ، جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ مستقبل میں یہ 100 کلو میٹر تک پہنچ جائے گی۔ابلاغ نیوز نےایران کی سرکاری فارس نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایرانی فضائیہ کا کہنا ہے کہ ہمارے میزائلوں کی رینج جلد ہی سو کلو میٹر تک پہنچ جا ئیگی۔ ایرانی فضائیہ کے کمانڈر ، بریگیڈیئر پائلٹ یوسف قربانی کا کہنا ہے کہ جب 1979 میں امریکہ نے ایران چھوڑ دیا تھا ، تو انھیں یقین تھا کہ ایرانی فوج ان کی مدد کے بغیر مفلوج ہوجائے گی۔تاہم ایران نے اپنی گھریلو ہتھیار کی صنعتوں کو فعال کیا اور ہائی ٹیک ہتھیار تیار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …