بدھ , 24 اپریل 2024

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل پر حملہ کر سکتے ہیں؛ یمن کےسینئر عہدےدار کا بیان

صنعا: یمن کے ایک سینئر عہدے دار نے ریاض کے زیرقیادت اتحاد کو خبردار کیا ہے کہ وہ صوبہ معاریب میں تیل کی سہولیات پر اگر کوئی حملہ کرتے ہیں تو پھر وہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل میں مختلف اہداف کے خلاف وسیع کارروائیاں کریں گے۔ابلاغ نیوز نے فارس نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمن کے سینئر عہدے دار نے کہا ہے کہ سعودی زیرقیادت اتحاد کو صوبہ معاریب میں تیل کی تنصیبات اور اقتصادی بنیادی ڈھانچے پر بمباری نہیں کرنی چاہئے۔ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو پھر ہم ان کے تمام تیل اور معاشی سہولیات کو نشانہ بنانے اور ان کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یمنی مسلح افواج کے پاس سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اورتل ابیب سے متعلق بڑی تعداد میں اہم اور وسیع انٹلیجنس معلومات ہیں۔الحکیم نے کہا کہ یمن کی فوج اور مقبول رضاکار فورسس جلد ہی ملک کے وسطی علاقوں میں واقع معارب شہر میں تعینات ہوں گی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یمنی فوج کے دستے اور رضا کار فورسس غافل نہیں ہے اور اس طرح کی مجرمانہ کارروائیوں اور خلاف ورزیوں پر سخت رد عمل دینے کے لیے آمادہ ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کی جانب سے یمن پر سعودی جنگ اور محاصرے کی حمایت کرنے پر بھی تنقید کی ، اور عالمی ادارے سے اپنی ذمہ داریوں کو قبول کرنے اور فوری طور پر حملوں اور جاری بحری ناکہ بندی کو روکنے کی اپیل کی ہے

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …