ہفتہ , 20 اپریل 2024

سوڈان نے اپنے ملک میں شراب پینے کی اجازت دیدی

اسلام آباد: سوڈان نے غیر مسلموں کو شراب نوشی اور خواتین کے حقوق کو مستحکم کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔ ابلاغ نیوز نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوڈان نے اپنے ملک میں غیر مسلموں کو شراب نوشی اور خواتین کے حقوق کو مستحکم کرنے کی اجازت دی ہے۔رواں ہفتے کے آخر میں وزیر انصاف نے کہا کہ تقریباً چار دہائیوں سے ملک میں نافذ سخت گیر اسلامی پالیسیوں کو تبدیل کر رہے ہیں۔

یاد رہے سابق صدر جعفر نمیری نے 1983 میں دارالحکومت خرطوم میں اسلامی قانون نافذ کرتے ہوئے شراب کی بوتلیں پھینکی تھی اور شراب نوشی پر پابندی عائد کردی تھی۔تاہم گذشتہ سال خود مختار عمر البشیر کا اقتدار ختم ہونے کے بعد اقتدار میں آنے والی نئی حکومت نے سوڈان کو جمہوریت کی طرف راغب کرنے ، امتیازی سلوک کے خاتمے اور باغیوں سے صلح کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

وزیر انصاف ناسرین عبدالباری نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ غیر مسلموں کا اب نجی طور پر شراب نوشی کرنا ان کا حق ہوگا اور ان پر کوئی قانونی کارروائی نہیں ہوگی تاہم مسلمانوں پرپابندی باقی رہے گی۔ انہوں نے کہا خواتین سے متعلق جو قوانین ہیں ان میں ترمیم کی جائے گی اور خواتین کو بھی اپنے بچوں کے ساتھ سفر کرنے کے لیے اپنے خاندان کے مرد اراکین سے اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …