ہفتہ , 20 اپریل 2024

سعودی عرب کے ایئر بیس پر ڈرون حملہ

سعودی ذرائع نے سعودی عرب کے جنوبی علاقوں خمیس مشیط اور ابھا میں دھماکوں کی آوازیں سنے جانے کی خبر دی ہے۔ابلاغ نیوز نے فارس خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے ایک ایئر بیس پر  حملہ کیا گیا ہے ۔ سعودی ذرائع  کا کہنا ہے کہ یہ دھماکے ڈرون طیاروں اور یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورس انصاراللہ کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کے تھے۔

اسی سلسلے میں سعودی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا کہ سعودی اینٹی میزائل سسٹم نے یمن کے میزائلوں کا مقابلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یمن کے ڈرون طیاروں نے سعودی عرب کے جنوبی صوبے عسیر کے خمیس مشیط علاقے میں واقع ملک خالد ایر بیس کو نشانہ بنایا۔ ابھی تک اس حملے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت  سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔ سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …