ہفتہ , 20 اپریل 2024

عراق؛ حشد الشعبی کی کارروائی میں متعدد خودکش بمبارہلاک

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی رضاکار فورسز اور سرکاری فوج نے امریکی حمایت یافتہ متعدد تکفیری خودکش بمباروں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔ابلاغ نیوز نےتسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حشد الشعبی کے جوانوں نے جنوب مغربی بغداد میں خفیہ اطلاع پرآپریشن کے دوران داعش کے 5 خودکش حملہ آور ہلاک ہوگئے۔بغداد الیوم نے خبر دی ہے کہ خفیہ اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے جنوب مغربی بغداد کے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کیا اور داعشی خودکش بمباروں کو موقع پر ہی ہلاک کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی بحری بیڑے میں دھماکہ

بغداد الیوم کی خبر کے مطابق رضاکار فورسز کی کارروائی میں متعدد تکفیری دہشت زخمی حالت میں گرفتار کرلئےگئے ہیں۔خیال رہے کہ عراق اور شام میں تکفیری داعشی دہشت گردوں کو امریکا، اسرائیل اور بعض خلیجی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔عراقی حکومت کا کہنا ہے کہ ملک بھرسے تکفیری دہشت گردوں کا مکمل طورپر خاتمہ کیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …