جمعہ , 19 اپریل 2024

ایران کی شام کے خلاف پیش کی گئی کیمیائی ہتیھاروں کی رپورٹ پر تنقید

تہران: ہالینڈ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کیمیائی ہتیھاروں کے عدم پھیلاؤ تنظیم میں مغرب گروپ کیجانب سے شام کیخلاف حالیہ فیصلے کو عدم انصاف پر مبنی اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اسے اس تنظیم کے مقاصد کو سیاسی رنگ دینے اور رکن ممالک کے درمیان تفرقہ ڈالنے کے سلسلے میں سے قرار دے دیا۔ابلاغ نیوز نے ارنا نیوز ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایران نے شام کے خلاف پیش کی گئی کیمیائی ہتھیاروں کی رپورٹ پر تنقید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیمیائی ہتیھاروں کے عدم پھیلاؤ تنظیم کی ایگزیکٹیو کونسل کے 94 ویں اجلاس کا جمعرات کے روز اختتام ہوا۔اس حوالے سے ہالینڈ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران نے اس تنظیم کی تحقیقاتی ٹیم کیجانب سے شام کیخلاف پیش کی گئی رپورٹ کو حقیقت کیخلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے کیا گیا ہے جو ناقابل قبول ہے۔

"علیرضا کاظمی ابدی” نے کیمیائی ہتیھاروں کے عدم پھیلاؤ تنظیم میں مغرب گروپ کیجانب سے شام کیخلاف حالیہ فیصلے کو عدم انصاف پر مبنی اور نا قابل قبول قرار دیتے ہوئے اسے اس تنظیم کے مقاصد کو سیاسی رنگ دینے اور رکن ممالک کے درمیان تفرقہ ڈالنے کے سلسلے میں سے قرار دے دیا۔

انہوں نے اس حوالے سے امریکی سفیر کیجانب سے ایرانی موقف پر تنقید کے رد عمل میں کہا کہ صدام کیجانب سے 1980ء میں ایرانی قوم کیخلاف کیمیایی ہتیھاروں کا استعمال اس بات کا باعث ہوا کہ ایران اور دوسرے ممالک کیمیائی ہتیھاروں کے خلاف جدوجہد کریں  ۔

کاظمی ابدی نے کہا کہ وہ تمام ممالک جنہوں نے اس وقت کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے صدام کی حمایت کی تھی وہی ممالک اب شام کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے حوالے سے کیے جانے والے  فیصلوں کی حمایت کررہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …