منگل , 11 اگست 2020

برطانیہ سعودی عرب ، بحرین سمیت 17 جابرانہ حکومتوں کو اسپائی ویئر فروخت کررہا ہے

لندن: برطانیہ پوری دنیا میں ایک درجن سے زیادہ جابرانہ حکومتوں کو وائر ٹیپ ، اسپائی ویئر اور دیگر ٹیلی مواصلات فراہم کر رہا ہے جو بیرون ملک اور ملک کے اندر جاسوسی کے لئے استعمال کیے جاتے ہیں۔ابلاغ نیوز نے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ پوری دنیا میں ایک درجن سے زیادہ جابرانہ حکومتوں کو وائر ٹیپ ، اسپائی ویئر اور دیگر ٹیلی مواصلات فراہم کر رہا ہے جو بیرون ملک اور ملک کے اندر جاسوسی کے لئے استعمال کیے جاتے ہیں۔
اس پر قواعد بالکل واضح ہیں برطانیہ کو ان ممالک میںمواصلاتی سامان برآمد نہیں کرنا چاہئے جو وہ داخلی جبر کے لئے استعمال کرسکیں۔ تاہم برطانیہ نے پچھلے پانچ سالوں میں اس طرح کی برآمدات میں 75 ملین سے زیادہ کا معاہدے ان ریاستوں کے ساتھ کیے ہیں۔وصول کنندگان میں 2015 سے 2017 تک سعودی عرب ،بحرین سمیت متحدہ عرب امارات 11.5 ملین ڈالر کے لائسنسوں کےسب سے بڑے وصول کنندہ رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بھارتی وزیر اعظم نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے : اسد الدین اویسی

سری نگر: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا ہے …