ہفتہ , 20 اپریل 2024

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان سرحدی جھڑپیں؛ دنوں ملکوں کے متعدد فوجی ہلاک

اسلام آباد: پیر کو سرحدی جھڑپوں میں متعدد آذری اور آرمینیائی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک کی وزارت دفاع نے ایک دوسرے پر اپنی سرزمین پر تجاوزات کا الزام لگایا ہے۔ابلاغ نیوز نے عالمی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ دو سابقہ ​​سوویت جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینا کے درمیان وقفے قفے سے طویل عرصے سے تنازعات چل رہے ہیں  بنیادی طور پر یہ تنازعات نسلی آرمینیائی علاقہ ناگورنو،کاراباخ  میں چل رہے ہیں جبکہ تازہ ترین جھڑپیں پہاڑی محاصرہ سے 300 کلومیٹر دور واقع ہوئی ہیں۔
آذری وزارت دفاع نے کہا کہ اس کے چار فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے جبکہ آرمینیا کی وزارت نے بتایا کہ اس کے دو فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر فائر بندی کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …