بدھ , 24 اپریل 2024

آدھے سے زیادہ صیہونی نیتن یاہو کے خلاف ہو گئے

غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو سے اکسٹھ فیصد صیہونی ناراض ہیں۔ابلاغ نیوز نے صیہونی حکومت کے چینل تیرہ کے ذریعے انجام پانے والے ایک سروے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے اکسٹھ فیصد باشندے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔

حالیہ ہفتوں میں صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو اور انکی کابینہ کو کورونا کے کنٹرول میں ناکامی کے سبب مقبوضہ فلسطین کے باشندوں کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ صیہونی وزیراعظم نتن یاہو کے خلاف بد عنوانی، امانت میں خیانت اور رشوت لینے کے معاملوں پر چار کیسز دائر کئے جانے کے بعد اُن پر فرد جرم بھی عائد کی جا چکی ہے۔خیال رہے کہ نتن یاہو کوئی پہلے صیہونی عہدیدار نہیں جنہیں بندعنوانیوں اور رشوت خوری کے سبب مقدموں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ اس قبل بھی غاصب صیہونی حکومت کے اعلیٰ حکام اس قسم کے جرائم میں ملوث رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …