منگل , 23 اپریل 2024

عراقی حزب اللہ کی امریکی فوج کے خلاف جنگ شروع کرنے کی دھمکی

عراق کی ایک ایران نواز عسکری تنظیم عراقی حزب اللہ نے امریکی فوج کے خلاف جنگ شروع کرنے کی دھمکی دی ہے۔ابلاغ نیوز نے پریس ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  عراقی حزب اللہ کے ایک سینیر عہدیدار ابو علی العسکری نے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ ان کی جماعت وسیع فوجی آپریشن شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ امریکیوں کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ عراق سے ان کے انخلا کا فیصلہ حتمی ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں ہونی چاہیے۔ اگر امریکی فوج عراق سے انخلا کے معاملے میں سستی کا مظاہرہ کرتے تو اس کے تحفظ کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ امریکی فوج کے عراق سے نکل جانے کے لیے عوامی، سیاسی، ابلاغی اور سیکیورٹی دبائو برقرار رہنا چاہیے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …