بدھ , 24 اپریل 2024

روزانہ 22 گھنٹے گیم کھیلنے سے نوجوان کا بازو اور ہاتھ مفلوج

آج کل کے دور میں نوجوان نسل سب سے زیادہ سوشل میڈیا اور آن لائن گیمز کی لت میں مبتلا ہےاور یہ لت اس قدر خطرناک ہے کہ اس سے آپ کی جان تک کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔حال ہی میں چین سے تعلق رکھنے والے 15 سالہ نوجوان کے ساتھ ایک حادثہ پیش آیا، نوجوان ایک ماہ سے روزانہ 22 گھنٹے گیم کھیلتا تھا جس کی وجہ سے اب اس کا بائیں بازو اور ہاتھ مفلوج ہوگیا ہے۔

15 سالہ نوجوان ابھی مقامی اسپتال میں زیر علاج ہے جب کہ نوجوان کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا دن میں 22 گھنٹے کمپیوٹر کو استعمال کرکے گزارتا تھا۔نوجوان کے والدین کا کہنا تھا کہ اس عادت کی وجہ سے ان کے بیٹے کا طرز زندگی بے حد متاثر ہوئی ہے، نہ وہ وقت پر سوتا تھا اور نہ ہی وقت پر کھاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ضرورت سے زیادہ کمپیوٹر کا استعمال کرنے سے اس نوجوان کی صحت پر بے حد مضر اثر ہوا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …